Daily Latest News

کراچی میں آج اورکل گرمی میں اضافے کا امکان ہے، محکمہ موسمیات

منگل سے سمندری ہوائيں چلنے كا سلسلہ دوبارہ شروع ہوجائے گا، محکمہ موسمیات، فوٹو:فائل
محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ شہر میں آج اورکل ایک بار پھر گرمی میں اضافے کا امکان ہے۔
كراچی ميں ہفتہ كو گرمی كی شدت ميں بدستور كمی رہی اور درجہ حرارت 36.5 ڈگری سينٹی گريڈ ریکار ڈ کیا گیا جب کہ ہوا ميں نمی کا نتاسب 58 فيصد رہا۔ محكمہ موسميات كی پيش گوئی كے مطابق اتوار اور پير كے روز كراچی ميں گرمی بڑھنے امكان ہے اور اس دوران درجہ حرارت 38 تا 40 ڈگری سينٹی گريڈ رہے گا۔
ڈائريكٹر محکمہ موسميات عبدالرشيد نے بتايا كہ كراچی ميں اتوار اور پير کوگرمی كی شدت ميں اضافے كا امكان ہے جس اس كے بعد موسم دوبارہ معتدل ہوجائے گا۔ انہوں نے كہاكہ اتوار اور پير کو سمندری ہوائیں منقطع رہیں گی جس سے پارہ ايک تا 3 ڈگری سينٹی گريڈ بڑھنےكا امكان ہے جب کہ منگل سے سمندری ہوائيں چلنے كا سلسلہ دوبارہ شروع ہوجائے گا جس سے موسم متعدل ہوجائے گا اور گرمی كی شدت ميں كمی رہے گی۔
واضح رہے کہ کراچی میں گزشتہ ایک ہفتے کے دوران شدید گرمی کے باعث ایک ہزار سے زائد افراد جاں بحق ہوگئے جب کہ متعدد اسپتالوں میں زیر علاج ہیں۔

امریکا میں پاکستانی ٹیکسی ڈرائیور مقدمہ جیت گیا

شہرمیں ٹیکسی ڈرائیوروں کے لیے بٹن والی سفیدشرٹ اورکالی پتلون پہننا ضروری ہے۔ فوٹو : فائل
نیویارک: امریکی عدالت نے پاکستانی نژادٹیکسی ڈرائیورکو اپنی پسندکا لباس پہن کرٹیکسی چلانے کی اجازت دے دی۔
پاکستانی نژادٹیکسی ڈرائیور راجانعیم نے میسوری کے شہرسینٹ لوئس کی ایک عدالت میں شہرکے ٹیکسی کیب کمیشن کے یونیفارم کوچیلنج کیااورمقدمہ دائر کردیا۔ شہرمیں ٹیکسی ڈرائیوروں کے لیے بٹن والی سفیدشرٹ اورکالی پتلون پہننا ضروری ہے۔
نعیم پاکستانی لباس یعنی شلوارقمیص پہن کرٹیکسی چلاناچاہتے تھے۔ نعیم کاموقف تھاکہ انھیں کام کے دوران اپنا مذہبی لباس پہننے سے روکاگیا جو ان کی مذہبی آزادی کی خلاف ورزی ہے۔ عدالت نے فیصلہ سنایاکہ کمیشن راجانعیم کووردی پہننے کاپابند نہیں کرسکتا۔ وہ اپنی مرضی اورمذہبی آزادی کے مطابق کپڑے پہن سکتے ہیں۔

No comments:

Post a Comment