Thursday 23 July 2015

Mad Max: Fury Road (2015)


Mad Max: Fury Road (2015)





                            Click Here To Watch


Gabbar Is Back (2015)



Gabbar Is Back (2015)







                                           

                         Click Here To Watch



Bajrangi Bhaijaan (2015)



Bajrangi Bhaijaan (2015)



                                                           Released on 17 July 2015



                          Click Here To Watch


Saturday 27 June 2015

جاپان میں روبوٹ سے کار میں تبدیل ہونے والا ٹرانسفارمر تیار


روبوٹ اپنے پہیوں پر 30 کلومیٹر فی گھنٹہ اور پیروں پر 10 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے سفر کر سکے گا۔ فوٹو: فائل
ٹوکیو: ہم نے فلموں میں تو ایسے مناظر دیکھے ہیں جس میں ٹرانسفارمرز بجلی کی سی تیزی سے روبوٹ گاڑیوں میں بدل جاتے ہیں لیکن جاپانی انجینئرز نے ان فلمی مناظر کو حقیقت کا روپ دینے کے لئے ایسا روبوٹ تیار کرلیا ہے جو چند سیکنڈ میں کار کی شکل اختیارکرلیتا ہے۔
جاپانی کمپنی بریوو روبوٹکس نے دعویٰ کیا ہے کہ اس کے انجینئرز نے ایک ایسا ٹرانسفارمر روبوٹ ڈیزائن کیا ہے جو ساڑھے 3 میٹر بلند ہے اور صرف 10 سیکنڈ میں کار میں تبدیل ہونے کے بعد 60 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے سفر کرسکے گا۔ جاپانی کمپنی کا کہنا ہے کہ روبوٹ کا ایک تہائی کام مکمل ہو چکا ہے اسے 2017 تک مارکیٹ میں متعارف کرادیا جائے گا۔
کمپنی کے مطابق اصل روبوٹ اپنی تکمیل کے بعد صرف 10 سیکنڈ میں روبوٹ سے کار اور کار سے روبوٹ میں تبدیل ہو سکے گا جب کہ اس کا وزن 700 کلوگرام ہوگا جو بالکل انسانوں کی طرح چل سکے گا اور اپنے پہیوں پر 30 کلومیٹر فی گھنٹہ اور پیروں پر 10 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے سفر کر سکے گا، ریموٹ کو کاک پٹ سے کنٹرول کیا جاسکے گا۔
بریوو روبوٹکس کی جانب سے اس ٹرانسفارمر کی ایک ویڈیو بھی جاری کی گئی ہے جس میں روبوٹ کو بازو اٹھاتا اور سر کو گھماتا دکھایا گیا ہے، روبوٹ کو کنٹرول کرنے کے لیے ایک خاص سافٹ ویئر بھی تیار کیا گیا ہے جسے ہر کوئی آسانی سے کنٹرول کر سکتا یے۔

Friday 26 June 2015

نسان کو فضاؤں میں اڑانے والا "جیٹ پیک" اگلے سال فروخت کیلئے پیش کیا جائےگا



فضاؤں میں اڑنا انسان کی ازلی خواہش ہے اور اس کے لیے اڑن قالین کا تصور لاتعداد کہانیوں میں پیش کیا گیا ہے لیکن اب ایک کمپنی نے دعویٰ کیا ہے کہ اس نے دنیا کا پہلا تجارتی جیٹ پیک تیار کرلیا ہے جو اگلے سال فروخت کے لیے پیش کردیا جائے گا۔
سائنسی فلموں کی طرح یہ جیٹ بیک نیوزی لینڈ کی ایک کمپنی مارٹن ایئرکرافٹ نے تیار کیا ہے جس کے پیچھے 35 سال کی محنت ہے اور اگلے سال اسے تجارتی پیمانے پر فروخت کے لیے پیش کردیا جائے گا۔ یہ جیٹ پیک 200 ہارس پاور کے طاقتور پیٹرول انجن سے چلتا ہے جس سے دو پنکھے گھومتے ہیں جب کہ یہ جیٹ 74 کلومیٹر فی گھنٹے کی رفتار سے نصف گھنٹے تک ہوا میں پرواز کرسکتا۔ جیٹ پیک مجموعی طور پر 120 کلوگرام وزن اٹھاسکتا ہے۔ 2011 میں جیٹ پیک کی آزمائش کی گئی تھی اور وہ ایک ہزار میٹر کی بلندی تک اوپر اُڑا تھا جسے بعد میں پیراشوٹ کے ذریعے زمین پر اتارا گیا۔
اس جیٹ پیک کا جدید ترین ورژن گزشتہ دنوں پیرس ایئر شو میں پیش کیا گیا تھا جس میں ایک سیمولیٹر کے ذریعے عام افراد نے اس کا تجربہ کیا تھا۔ اسے اڑانے والا فرد دونوں ہاتھوں میں دو جوائے اسٹک سے اسے کنٹرول کرسکتا ہے اور ایک اسکرین کے ذریعے دورانِ پرواز تمام کیفیات اور تبدیلیوں پر نظر رکھ سکتا ہے۔
اگر آپ اس جیٹ پیک کے ذریعے فضاؤں کی سیر کرنا چاہتے ہیں تو اس کے لئے آپ کو ڈیڑھ لاکھ امریکی ڈالر یعنی تقریباً ڈیڑھ کروڑ روپے پاکستانی روپے ادا کرنا ہوں گے۔

Yeh Banday Mitti Ke Banday - ISPR song HD version



Yeh Banday Mitti Ke Banday - ISPR song HD version by Dawn News